سید موصوف کا اسمِ گرامی سید عباس ہے، پیار سے اُن کو میر سید عباس جان سید بھی کہا جاتا ہے، سپینو کڑو چیختان (حقیقت بولنے والا) اُنکا لقب ہے. اُن کے والد بزرگوار کا اسمِ گرامی سید حسن شاہ اعلیٰ الله مقامہ ہے جن کو سید حسن سید کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے- سید عباس جان سید کی ولادت باسعادت اورکزئی ایجنسی (تیراہ) کے گاؤں کلایہ میں ہوئی، لیکن افسوس تاریخِ ولادت ہمیں معلوم نہ ہوسکی کیونکہ وقت کے یزیدوں نے کئی مرتبہ اُنکے گاؤں کلایہ کو جلایا ہے، تاریخ اور قیمتی کلام کا زیادہ تر حصہ نظر آتش ہوچکا ہے-
ڈاؤنلوڈ کے آئیکن پر کلک کریں گے تو 15 سیکنڈ کے ٹائمر کا انتظار کیجئے، ٹائمر ختم ہوتے ہی آپ خود بخود پی ڈی ایف فائل پے پہنچ جائیں گے!
https://www.mediafire.com/file/8nj5qknc7vd6mdu/%25DA%25A9%25D9%2584%25D8%25A7%25D9%2585_%25D8%25AF_%25D8%25B3%25DB%258C%25D8%25AF_%25D8%25B9%25D8%25A8%25D8%25A7%25D8%25B3.pdf/file
قارئین کرام کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ اگر اس کلام میں کوئی غلطی نظر آئے تو اسے صاحبِ کلام کیساتھ منسوب نہ کریں بلکہ وہ غلطی نقل کرنے والوں سے صادر ہوئی ہوگی چونکہ مجھے سید موصوف کے ہاتھ کا لکھا ہوا کلام نہ مل سکا، اگر درست اور صحیح کلام میرے ہاتھ آیا تو انشاء الله خامیاں اور غلطیاں دور کردی جائیں گی.
مختار حسین کربلائی
20 مارچ 2004 عیسوی
28 محرم 1425 ہجری
Post a Comment