Aqaid e Shia Quran Majeed Se - عقائد شیعہ

Aqaid e Shia Quran Majeed Se - عقائد شیعہ
Aqaid E Shia


 شیعہ مسلک کے عقائد قرآن سے!

اصول دین !!

توحید:

قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدْ. کہہ دو! وہ اللہ ایک ہے.

(سورہ الإخلاص)

عدل:

اَنَّ اللّٰہَ لَیْسَ بِظَلاَّمٍ لِّلْعَبِیْدِ.

بےشک اللّٰہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں.

(سورہ آل عمران:182)

نبّوت:

وَمَآ اَرسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہ.

اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ خدا کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے.

(سورہ النسآء:64)

امامت:

قَالَ اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا.

اس(اللّٰہ) نے کہا میں تم [ابراھیم] کو لوگوں کا امام بنانے والا ہوں. (سورہ بقرہ:124)

قیامت:

اِنَّ اللّٰہَ یَفْصِلُ بَیْنَھُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ.

بےشک اللّٰہ ان لوگوں کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا. (سورہ الحج:17)

alert-info امام علی کو رضی الله کہیں یا علیہ السلام؟

فروع دین !!

نماز:

وَاَقِیْمُوْا الصَّلٰوۃَ... اور نماز قائم کرو.

(سورہ بقرہ43)

روزہ:

کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ. تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ہیں.

(سورہ بقرہ:183)

حج:

وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً.

اور ان لوگوں پر جو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں محض اللّٰہ کے لئے خانہ کعبہ کا حج واجب ھے. (سورہ آل عمران:97)

زکواۃ:

وَاٰتُواالزَّکٰوۃَ. اور زکواۃ ادا کرو.

(سورہ بقرہ:43)

خمس:

وَاعْلَمُوْا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَئ فَاَنَّ لِلّٰہِ خُمُسَہ وَلِلرَّسُوْلِ ولِذِی الْقُرْبیٰ

اور جان لو جو غنیمت(نفع) تم کسی چیز سے حاصل کرو تو اس کا پانچواں حصہ خدا اس کے رسول اور {رسول کے} قرابتداروں کا ہے.

(سورہ الانفال:41)

جھاد:

وَجَاھِدُوْا فِی اللّٰہِ حَقَّ جِھَادِہ.

اور اللّٰہ کی راہ میں ایسے جھاد کرو جیسا جھاد کا حق ھے. (سورہ الحج:78)

امربالمعروف,

نہی عن المنکر:

کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ.

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کی ھدایت کے لئے پیدا کئے گئے ہو، تم لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو.

(سورہ آل عمران:110)

توّلا:

قُل لَّآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْراً اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبیٰ.

کہہ دیجیے کہ میں تم سے اپنے قرابتداروں (اھلبیتؑ) کی محبت کے سوا کوئی اجرِ رسالت نہیں مانگتا. (سورہ الشورٰی:23)

تبّرا:

اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ لَعَنَھُمُ اللّٰہُ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ.

بےشک جو لوگ خدا اور اس کے رسول کو اذیت دیتے ہیں ان پر خدا نے دنیا اور آخرت میں لعنت کی ھے. (سورہ الاحزاب:57)

alert-success مومنین اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post