Adab e Murid e Kamil PDF Book - آداب مرید کامل

ارشاد مصنف: ہمارے سردار حضرت محمد صلی الله علیہ و آلہ وسلم پر ان کے آل پاک پر اور ان کے سچے صحابہ پر الله تعالیٰ کی رحمت و سلام ہو، تمام تعریفیں الله تعالیٰ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب (اور مالک) ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ الله تعالیٰ کے سیوا کوئی معبود نہیں وہ سچا بادشاہ (سب کچھ) ظاہر کرنے والا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک حضرت محمد صلی الله علیہ و آلہ وسلم اس کے بندہ خاص اور رسول ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت امام علی علیہ السلام الله کے ولی، وصی رسول اور بلا فصل خلیفہ ہیں. اے الله! آپ (ص) اور آپ کے آل پاک پر اور تمام انبیاء کرام اور مرسلین عظام پر اور انکے سچے اصحاب پر رحمت و سلام نازل فرما-

آپ بیعت جہاں بھی ہوں اس کتاب کا مطالعہ آپ کیلئے بے حد ضروری ہےalert-success

Adab e Murid e Kamil PDF Book - آداب مرید کامل

ڈاؤنلوڈ کے آئیکن پر کلک کریں گے تو 15 سیکنڈ کے ٹائمر کا انتظار کیجئے، ٹائمر ختم ہوتے ہی آپ خود بخود پی ڈی ایف فائل پے پہنچ جائیں گے!
آدابِ مریدِ کامل PDF

کچھ مولف کے بارے میں 

انوار قدسیہ کے مولف امام عبد الوہاب شعرانی کے والد گرامی احمد بن علی بن احمد بن زوفاء تھے اور آپ کے جد اعلی حضرت محمد ابن حنفیہ ابن علی بن ابی طالب علیہ السلام ہیں- امام شعرانی کے متعدد القابات ہیں- آپ کو اپنے دادا نور الدین انصاری کی طرف نسبت کی وجہ سے "انصاری" کہا جاتا ہے اور فقہی اعتبار سے حضرت امام شافعی رح کے مقلد ہونے کی وجہ سے آپ "شافعی" کہلاتے تھے- آپ اپنی آبائی بستی "ساقیہ ابی شرہ" کی وجہ سے شعرانی کے لقب سے مشہور ہیں- آپ کی کنیت ابو المواہب اور ابو عبد الرحمٰن ہے عبد الرحمٰن آپ کے صاحبزادے تھے-
عبد الوہاب شعرانی کی ولادت ٢٧ رمضان المبارک ٨٩٧ ہجری مصر کے ضلع "قلیوبیہ" کی ایک بسی "قلقشبندہ" میں آپ کے نانا کے گھر ہوئی- بعد میں آپ اپنی آبائی بستی میں منتقل ہوئے- آپ کی پیدائش کے تھوڑے ہی عرصے بعد آپ کے والدین کا انتقال ہوگیا تھا اور آپ نے یتیمی کے حالات میں اپنے بھائی عبد القادر کی کفالت میں پرورش پائی- آپ نے علوم دینیہ اور حفظ قرآن کریم کا آغاز اپنے والد ماجد کی زندگی میں ہی کردیا تھا اور سات سال کی عمر میں حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوگئے تھے- 

  • نام کتاب:  الانوار القدسیہ فی معرفہ قواعد الصوفیاء
  • موضوع:  تصوف 
  • مصنف:  عبد الوہاب شعرانی 
  • نام اردو ترجمہ:  آداب مرید کامل 
  • مترجم:  مفتی محمد صدیق ہزاروی
  • کاوش:  ابو حنظلہ محمد اجمل قادری عطاری
  • صفحات:  ٤٠٠
  • سن اشاعت: فروری ٢٠١٤
نوٹ: اس کتاب کی پروف ریڈنگ کافی احتیاط اور محنت سے کی گئی ہے تاہم بشری تقاضوں کے مطابق اگر کہیں غلطی نظر آئے تو ادارہ کو ضرور مطلع فرمائیں تاکہ درستی کی جاسکے alert-info

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post