زیرنظر مشہور و معروف کتاب من مدینۃ المعاجز کا ترجمہ و تلخیص ہے. جس کا نام معجزات آل محمد رکھا ہے. اصل کتاب آٹھ جلدوں پر مشتمل ہے جبکہ اردو زبان میں پانچ حصوں پر محیط ہو گی. یہ علامہ ہاشم بحرانی قدس سرہ کی معجزات آئمہ پر مشتمل کتاب ہے. آپ نے ساری عمر آل اطہار (ع) کے معجزات و فضائل کے لیے کام کیا. مترجم نے آپ کے احوال پر مفصل روشنی ڈالی ہے. آپ کی تالیفات کی تفصیل بھی دی ہے. کتب کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے اندر محبت آل محمد (ع) کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور محبّت کے اس بحر بیکراں کی موجیں دشمن اہل بیت (ع) کے دل و دماغ کی تاریکی کو دور کرکے روشن اور منور کرتی تھیں اور کرتی رہیں گی.
قارئین کرام! معجزات آل محمد کی تیسری جلد آچکی ہے، جس سے آپ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں- معجزہ کی تعریف علماء کرام نے یوں کی ہے کہ ایسا خارق العادہ فعل جو دست معصوم پر ظاہر ہو وہ معجزہ کہلاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ ہر نبی و رسول اور امام معصوم نے اپنی عصمت کی گواہی معجزہ سے دی- لوگوں کے سامنے ایسے امور یا افعال انجام دیئے جو اس وقت کے لوگوں کے بس کی بات نہ تھی- لوگ اس حیران کن فعل کو دیکھ کر سر تسلیم خم کرلیتے اور اس معصوم کی عصمت کی گواہی دینے پر مجبور ہوجاتے- لیکن مقام حیرت ہے کہ لوگ معصومین علیھم السلام کے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے، لیکن پر طرح طرح کے حیلے بہانے تراشنا شروع کردیتے، اور پھر نمائندہ الہی اور حجت خدا کے وجود مقدس کے منکر ہوجاتے-
- نام کتاب: معجزات آل محمد (حصہ اول، دوئم، سوئم)
- تالیف: ہاشم البحرانی
- ترجمہ: مولانا محمد حسن جعفری
- اہتمام: مولانا ریاض حسین جعفری
- کمپوز: سید حیدر زیدی
- اشاعت: مئی ٢٠٠٤
Post a Comment