اس لیکچر میں ہم لوگ پشتو زبان کی گرائمر سیکھیں گے، پشتو اسم ضمیر اور اس کی اقسام بمع اردو ترجمہ اور مثالوں سمیت. لیکچر کے آخر میں دی گئی ویڈیو سے آپ مزید استفادہ حاصل کر سکتے ہیں!
اسمِ ضمیر
اسے اسم کا قائم مقام بھی کہا جاتا ہے. دراصل یہ کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کی جگہ استعمال ہوتا ہے. جس نام کی جگہ استعمال ہو اسے مرجع کہتے ہیں، مثلاً
د اسلم کتاب (اسلم کی کتاب) یا د هغهٔ کتاب (اُس کی کتاب) اسلم کی جگہ هغهٔ لگایا گیا ہے. اسلم مرجع ہے اور هغهٔ ضمیر ہے. بلحاظ مرجع اسم ضمیر کی مندرجہ ذیل قسمیں ہیں.
١- غائب:- جو بوقت کلام موجود نہ ہو، مثلاً هغه (وہ) اس کی بھی دو قسمیں ہیں واحد غائب اور جمع غائب، هغه (وہ اکیلا)، هغوئ (وہ جمع)
هغه ښهٔ هلک دے (وہ اچھا لڑکا ہے)، هغوئ ښهٔ هلکان دي (وہ اچھے لڑکے ہیں)
٢- حاضر:- جس سے یا جس کے سامنے بات کی جائے، مثلاً تهٔ (تم)، دا (یہ)، دوئ (یہ سب) ان کی بھی دو اقسام ہیں. واحد حاضر اور جمع حاضر. تهٔ (تم، تو، آپ) واحد حاضر ہے جبکہ تاسو (آپ سب، تم سب) جمع حاضر ہے. دراصل دا (یہ)،
دوئ (یہ سب) غائب قریب ہیں. یہ بوقت کلام تو موجود ہوتے ہیں لیکن متکلم ان سے مخاطب نہیں ہوتا بلکہ وہ باتیں کسی اور سے کرتا ہے.
دا ښهٔ هلک دے (یہ اچھا لڑکا ہے)، دوئ ښهٔ هلکان دي (یہ اچھے لڑکے ہیں)
٣- متکلم:- خود بات کرنے والا متکلم کہلاتا ہے، اس کی بھی دو قسمیں ہیں واحد متکلم اور جمع متکلم. مثلاً زہ (میں) واحد ہے اور مونږ (مونگ، ہم) جمع متکلم ہے. زه ښهٔ هلک یم (میں اچھا لڑکا ہوں)، مونږ ښهٔ هلکان یُو (ہم اچھے لڑکے ہیں)
Pashto Grammar Pronoun and its Types
Post a Comment