Pashto Grammar Rules in Urdu - سمتی ضمیریں

 

Pashto Grammar Rules in Urdu

اس لیکچر میں آپ پشتو زبان کی گرائمر سیکھیں گے جس کا موضوع ہے پشتو سمتی ضمیریں اور ان کیلئے استعمال ہونے والے الفاظ. کسی بات سمجھ نہ آئے نیچے دی گئی ویڈیو سے رہنمائی حاصل کریں یا کمنٹ کیجئے.

Pashto Grammar Rules in Urdu

سمتی ضمیریں

پشتو زبان میں سمتی ضمیریں تین ہیں جن کا دوسری زبان والوں کیلئے سمجھنا خاصا مشکل ہے​​۔  سمتی ضمیریں دراصل شخصی ضمیروں کی طرف اشارہ کرتی ہیں دوسری زبانوں میں اِن کا ترجمہ نہیں لکھا جاتا خود بخود بات سے وضاحت ہوجاتی ہے۔

پشتو زبان کی تین سمتی ضمیریں

در -  آپ کی طرف ( حاضر )
ور -  اُس کی طرف ( غائب )
را -  میری طرف  ( متکلم )

ضمیر شخصی کیلئے استعمال ہونے والے الفاظ:

در: ته، تاسو
زه درځم (میں آتا ہوں)
زه نه درځم (میں نہیں آتا ہوں)
آيا زه درشم ؟ (کیا میں آجاؤں؟)

ور: هغه، هغوئ، دوئ
هغه ورځي (وہ جاتا ہے)
هغه نه ورځي (وہ نہیں جاتا ہے)
آيا هغه ورځي؟ (کیا وہ جاتا ہے؟)

را: زه، مونږ
ته راځې (تم آتے ہو)
ته نه راځې (تم نہیں آتے ہو)
آيا ته راځې؟ (کیا تم آتے ہو؟)

کچھ مثالیں درج ذیل ہیں

را روان دے آرہا ہے 
در روان دے جا رہا ہے (آپ کی طرف)
ور روان دے جا رہا ہے (اُس کی طرف)

alert-info حاضر غائب اور متکلم سمجھنے کیلئے یہ لیکچر دیکھیں

Pashto Grammar Rules in Urdu

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post