Pashto Alphabet with Pronunciation in Urdu

Pashto Alphabet with Pronunciation in Urdu


 پشتو زبان کے حروفِ تہجی سیکھیں !!

پشتو رسم الخط میں کل چوالیس (44) حروفِ تہجی مروج ہیں جن میں پشتو زبان کے مخصوص حروفِ تہجی صرف چار ہیں؛-

ځ - څ - ږ - ښ

مندرجہ بالا حروفِ تہجی کے علاوہ حسب ذیل حروف دیگر زبانوں سے ماخوز ہیں؛-

١- عربی زبان کے حروف؛- 

ث، ح، ص، ض، ط، ظ، ء، ق

٢- فارسی زبان کے حروف؛- 

پ، چ، ژ، (ګ) گ

٣- ہندی یا سنسکرت زبانوں کے حروف؛- 

ټ (ٹ)، ډ (ڈ)، ړ (ڑ)

٤- پشتو زبان میں نون غنہ بھی ایک حرف شمار کیا جاتا ہے، دراصل یہ حرف مرکب ہے ن  اور  ڑ سے بنا ہوتا ہے اور اس کی خاص شکل ڼ (نُڑ) ہے

٥- وہ حروف جو فارسی اور عربی میں مروج ہیں اور پشتو میں حروفِ ہیجاء کی غرض سے استعمال کئے جاتے ہیں؛-

ا ب پ ت ټ ث ج
ځ څ چ ح خ د ډ
ذ ر ړ ز ژ ږ س
ش ښ ص ض ط ظ ع
غ ف ق ک ګ ل م
ن ڼ و ه ی ې ي
ۍ ئ
Pashto Alphabet with Pronunciation

پشتو زبان میں پانچ طرح کے (ی ې ي ۍ ئ) مختلف اغراض و مقاصد کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، یہ کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں جاننے کیلئے یہ ویڈیو لیکچر دیکھیں

Five Types of Pashto Yaa

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو گرائمر سیکھیں


پشتو حروفِ علت - Pashto vowels

پشتو زبان کے حروفِ علت چار ہیں؛-

ا، و، ہ، ی

ا (الف) کا استعمال کبھی کبھی زبر کی جگہ بھی کیا جاتا ہے. مثلاً والہ (ندیا) سے ولہ مراد لیا جاتا ہے.

و (واؤ) کا استعمال کبھی کبھی ضمہ (پیش) کیا جگہ کیا جاتا ہے. مثلاً اوښ (اونٹ) سے اُښ مراد لیا جاتا ہے.

ہ (ہے) کا استعمال کبھی کبھی کلمہ کے آخر میں ماقبل حرف کے مخصوص فتحہ (زبر) کے اظہار کی جگہ کیا جاتا ہے. مثلاً ښپه په ښپه (خپہ پہ خپہ - پاؤں پر پاؤں ڈال کر) وغیرہ.

ی (یے) کا استعمال کبھی کبھی کسرہ (زیر) کی جگہ کیا جاتا ہے. مثلاً لاندی (نیچلے) سے لاندِ مراد لیا جاتا ہے.
حروفِ علت (پشتو واولز) کو بہتر انداز سے سمجھنے کیلئے یہ ویڈیو لیکچر دیکھیں
Pashto Vowels in Pashto Alphabet

alert-success برائے کرم پشتو سیکھنے والوں کیساتھ لازمی شیئر کیجئے

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post