History of Shah Aulia Syed Khadizai - شاہ اولیاء سید

سید شاہ اولیاء بزرگوار کی ولادت باسعادت کربلا میں ہوئی ہے، 13 سال کے تھے جب کربلا سے نجف چلے گئے. نجف اشرف میں ان کی شادی ہوئی. الله تعالیٰ نے انہیں چار بیٹے عطا کیے جن کے اسمِ گرامی درج ذیل ہیں:

  1. سید میر شاہِ نجف
  2. سید میر ہدایت شاہ
  3. سید میر شاہِ طالب
  4. سید میر خواجہ میر

History of Shah Aulia Syed Khadizai - شاہ اولیاء سید

جب پہلے بیٹے سید میر شاہِ نجف تین سال کے ہو گئے تو امامِ زمانہ عج سے امر ہوا کہ برصغیر چلے جائیں ہمارے جدِ امجد امام حسین علیہ السلام کا ذکر عام کریں. یہ حکم جب ملا تو شاہ اولیاء سید ایران سے افغانستان اور پھر وہاں سے پاکستان آگئے اور کافی جگہوں پر اپنی تبلیغ کا سلسلہ شروع کر دیا.

نیچے دی گئی تصویر شاہ اولیاء سید کے مزار کی ہے، تصویر میں ایک اورجگہ نظر آ رہی ہے جو کہ دوئیہ (بی بی سکینہ سلام الله علیھا کاعزا خانہ) ہے. اس دوئیہ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کو بنانے کا حکم خود امام علیہ السلام نے اپنے نائب شاہ اولیا سید کو دیا اور باقاعدہ اپنے عصا مبارک سے اس کی نشان دہی کی اور لکیر کھینچ کر فرمایا کہ یہاں پر بی بی سکینہ سلام الله علیھا کا دوئیہ بنائیں.

شاہ اولیا سید ہسٹری

شاہ اولیاء سید کو بی بی سکینہ علیھا السلام سے بے انتہا مودت تھی کہ ہر وقت انکے عشق میں گریہ کرتے تھے اور جب شاہ اولیاء سید نے بی بی کی زیارت کی اور خشک ہونٹ دیکھے تو ان پر دنیا جہان کا پانی کڑوا ھو گیا چناچہ یوں فرماتے ہیں:

واڑے  بی بی  د  وچو شونڈو  پہ  خاطر  کے 
پہ  شاہ اولیا  باندے  دنیا  اوبہ  ترخے  شوے


جب یہ دوئیہ بن گیا تو شاہ اولیاء سید کہا کرتے تھے کہ روز رات کو بی بی سکینہ علیھا السلام کے مجلس کیا کریں لہٰذہ یہ دوئیہ بہت ہی زیادہ اہمیت کا حامل ہے. یہ خادیزئی میں چھوٹی بی بی سلام الله علیھا کا سب سے پہلا عزا خانہ ہے. جس کو نائبِ امام شاہ اولیاء سید نے امام کے کہنے پر بنوایا.

شجرہ نسب

شاہ اولیاء سید ابنِ سید میر شہباز ولی ابنِ سید میر شاہ ولی (شیر خور) ابنِ سید میرابراہیم ابنِ سید مرتضیٰ ابنِ شاہ سید خلیل اولیاء ابنِ سید ابجد ابنِ سید میران ابنِ سید حسام الدین ابنِ سید نظام الدین اولیاء ابنِ سید ظہور ولی ابنِ سید طاہر (شافی) ابنِ سید جعفر ابنِ سید شاہی ابنِ سید کامل ابنِ سید اشرف ابنِ سید عبدالوہاب ابنِ سید رافع ابنِ سید ہاشم (قاسم) ابنِ سید ذکی (رضا) ابنِ سید مظہر الدین فخری ابنِ سید افضل ابنِ سید شاہ شراف (بوعلی شاہ قلندر) ابنِ سید ابو الحسن (فخرِعالم بابا) ابنِ سید شاہ میرابوالقاسم ثانی ابنِ سید محمد ابو الحسن ذاہد ابنِ سید علی ابو القاسم طاہر ابنِ سید حسن الامیرابو محمد یحییٰ نسابہ ابنِ سید الامیر ابوعبداللہ الحسن ابنِ سید جعفر الحجہ ابنِ سید عبیداللہ العرج ابنِ سید ابو عبداللہ الحسین (حسین الاصفر) ابنِ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ابنِ حضرت امام حسین علیہ السلام ابنِ حضرت امام علی علیہ السلام.

alert-info کاملینو کلام کا  پی ڈی ایف  حاصل کریں

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post