Is grammar really important for a second language learner

Is grammar really important for a second language learner
Pashto grammar

گرائمر کی اہمیت !!


لوگ کہتے ہیں زبان سیکھنے کیلئے گرائمر سیکھنا ضروری ہے میں کہتی ہوں گرائمر سیکھنے کیلئے زبان سیکھنا ضروری ہے کیونکہ گرائمر اور لُغت (ڈکشنری) زبان کے بغیر نہیں بن سکتی۔  یہ زبان کے ماتحت (انڈر) ہیں، گرائمر اور لُغت بہت بعد میں بنے ہیں۔ گرائمر کا آغاز یونان سے ہوا تھا کیونکہ دوسری زبان والوں کو باقاعدہ یونانی سیکھنے کیلئے دوسرے ممالک خاص کر روم میں یونانی زبان سیکھنے میں دِقت پیش آرہی تھی تو یونان میں یونانی زبان کے باقاعدہ اُصول مُرتب کیے گئے جو اِشاروں اور حروف پر مبنی تھے یونان سے یہ گرائمر آج ہم تک پہنچی ہے گرائمر میں وقت کے ساتھ ساتھ جدیدیت بھی آتی گئی ہے۔ گرائمر کو مزید آسانی سے سمجھانے کیلئے مزید حِصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گرائمر دراصل دوسری زبانوں کو سیکھنے کیلئے باقاعدہ طور پر پڑھنے کا نام ہے جو سمعی و بصری آلات کے ذریعے سیکھی جاتی ہے. اگر کوئی اہلِ زبان کے ساتھ کچھ عرصہ گزار لے تو اُسے وہ زبان خود بخود آجاتی ہے یہ فِطری طریقہ ہے مگر رسمی طریقے سے سیکھنے میں بہت وقت لگتا ہے۔

زبانوں میں تغیُر وقت کے ساتھ ساتھ آتا رہتا ہے نئی نئی چیزوں کی ایجادات سے نئے نام شامل ہوتے ہیں، نئے نئے مُحاورات اور جملے بنتے ہیں اگر ہم ایک صدی پیچھے چلے جائیں تو بہت سے نام زبانوں میں نہیں تھے جو آج ہیں۔ زبانوں کا آپس میں ربط اور ایک دوسرے کا اثر قبول کرنا بھی فطری ہے۔ جو لوگ گرائمر پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہ اکثر بغیر گرائمر کے سیکھی ہوئی زبان کے لوگوں سے پیچھے رہتے ہیں۔ گرائمر صرف ایک حد تک سمجھنا ضروری ہے خاص کر ادبی زبان سمجھنے کیلئے۔

ڈکشنری کی اہمیت بھی ہے کہ اہلِ زبان ایک لفظ کے لُغوی اور اِصطلاحی معنی کیسے استعمال کرتے ہیں مثلاً لفظ " شوربہ " ہے اِس کے لُغوی معنی (نمکین پانی) کے ہیں مگر ہم اِسے پکے ہوئے کھانے کی گریبی کہتے ہیں۔ لُغت سے الفاظ کے استعمال کا علم ہمیں حاصل ہوتا ہے۔ لُغت بھی زبان کی تبدیلی کے ساتھ بدلتی رہتی ہے نئے الفاظ شامل ہوتے رہتے ہیں پُرانے الفاظ حذف (ڈیلیٹ) ہوتے رہتے ہیں۔

دوسری زبان پر مکمل عبور ناممکن ہوتا ہے کیونکہ زبان سمندر کی مانند ہوتی ہے جسکی گہرائی معلوم کرنا ممکن نہیں ہے۔ زبانوں پر تحقیقات جاری ہیں۔ زبانوں کے اُصول (گرائمر) پر جدید سائنسی اُصولوں کے مطابق بھی تحقیقات جاری ہیں شاید آنے والے دور میں انسان آسانی سے دوسری زبانیں سیکھ سکے گا یا سب انسان کوئی ایک زبان بولنے پر متفق ہو جائیں کیونکہ زبان انسانی جذبات و احساسات کا مظہر ہے اور تمام انسانوں کی مخصوص ضروریات اور جذبات مشترکہ ہیں، بہر حال گرائمر ہمیشہ زبان کے ماتحت رہے گی کیونکہ زبان ہوگی تو تب ہی اُسکی گرائمر اور لغت ہو گی۔

alert-info پشتو زبان کی حروف تہجی سیکھیں

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post