Learn Pashto Nouns in Urdu - اسم کی بحث

Learn Pashto Nouns in Urdu - اسم کی بحث


 اسم کی بحث !!

بلحاظ جنس اسم کی دو قسمیں ہیں:-

١- مذکر  ٢- مؤنث

مذکر وہ اسم ہے جو نر کیلئے استعمال کیا جائے. مثلاً سٙړٙئ (مرد)، ھلک (لڑکا) اور مؤنث وہ اسم ہے جو مادہ کیلئے استعمال کیا جائے. مثلاً ښٙځٙهْ (خزہ - عورت)، جِینْئْ (لڑکی).

پشتو میں علامات تذکیر (مذکر کیلئے)

١- وہ اسم جس کے آخر میں نون موقوف ہو. مثلاً ځَان (زان)، خَانْ (خان) وغیره.

٢- وہ اسم جس کے آخر میں یائے معروف ہو. مثلاً ځَوْئَے (زوئے - بیٹا)، کَکے (بچہ) وغیره.

٣- وہ اسم جس کے آخر میں ھائے مختفی ہو. مثلاً مَیْړَه (میڑہ - خاوند)، وَاَړَه (واڑہ - بچے) وغیره.

٤- وہ اسم جس کے آخر میں واؤ معروف ہو. مثلاً الُو، سَانْډُوْ (سانڈو - ہم زلف) وغیرہ.

٥- وہ اسم جس کے آخر میں یائے معروف ہو. مثلاً نَائیِ، پَاکِیْ (استرا) وغیرہ.

پشتو میں علامات تانیث (مونث کیلئے)

١- جس اسم کے آخر میں ا (الف) ہو. مثلاً ژَړَا (ژڑا - رونا)، رِیْښتیَا (ریختیا - سچ) لیکن یہ ہر اس اسم کیلئے ضروری نہیں جس کے آخر میں  ا (الف) ہو، مثلاً کاکا (چچا) مذکر ہے.

٢- جس اسم کے آخر میں ھائے مختفی ہو. مثلاً ښځه (خزہ - عورت/بیوی)، اَسْپَه (اسپہ - گھوڑی).

٣- جس اسم کے آخر میں یائے معروف ہو. مثلاً مَسْتیِ، یَاریْ

٤- جس اسم کے آخر میں یائے مثقلہ ہو. مثلاً کَټْوَئْ (ہانڈی)، سْپَئْ (کتیا).

٥- جس اسم کے آخر میں یائے مجھول ہو. مثلاً لَنْبْے (شعلے)، نَارَےْ (چیخیں).

٦- وہ اسم جس کے آخر میں نون ہو مگر ما قبل حرف پر زوَرکَے ہو. مثلاً لَمَنْ (دامن)، څَرْمَنْ (سرمن - چمڑا).

٧- جس اسم کے آخر میں واؤ مجھول ہو. مثلاً پِیْشَوْ (بلی)، بِیْزَوْ (بندریا) 

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو کلمات - علم صرف

تانیث بنانے کے طریقے!!

انسان کی تانیث

١- اگر کسی مذکر اسم کے آخر میں حرف موقوف ہو تو مونث بناتے وقت اس کے ساتھ ھائے مختفی بڑھا دیتے ہیں. مثلاً غل (چور مرد) سے غلہ (چور عورت).

٢- اگر کسی مذکر اسم کے آخر میں یائے مجھول ہو تو مونث بناتے وقت یائے مجھول کی جگہ یائے مثقلہ لگا دیتے ہیں. مثلاً چُوْړَےْ (مہتر)، چُوْړَئْ (مہترانی) کَکَے (بچہ) سے كَکَئ (بچی).  

٣- اگر کسی مذکر اسم کے آخر میں یائے معروف ہو تو مونث بناتے وقت یائے معروف ہٹا کر اس کی جگہ نْړه (نڑہ) لگا دیتے ہیں. مثلاً درزی (درزی) سے دَرزَنْړَه (درزن) قَاضِیْ (قاضی) سے قَاضَنْړَهْ (قاضن).

٤- اگر کسی مذکر اسم کے آخر میں یائے مختفی ہو تو مونث بناتے وقت اس سے پہلے "ن" اور اس پر فتحہ "زبر" لگا دیتے ہیں. مثلاً مَیْلمَهْ (مہمان مرد) سے مَیْلمَنَهْ (مہمان عورت)

٥- اگر کسی مذکر اسم کے آخر میں ن اور اس سے پہلے واؤ معروف ہو تو مونث بناتے وقت واؤ معروف حذف کرکے ن پر زبر لگا کر آخر میں ہائے مختفی بڑھا دیتے ہیں. مثلاً پُښتُوْن (پشتون مرد) سے پُښتَنَهْ (پشتون عورت)، شْپُونْ (چرواہا) سے شْپَنَهْ (چرواہن).

alert-info مزید پڑھیں:  پشتو حروف علت (واولز) 

حیوانات کی تانیث!!

١- اگر کسی مذکر کا آخری حرف موقوف ہو تو مونث بناتے وقت ہائے مختفی بڑھا دیتے ہیں. مثلاً بِیْزْ (بکرا) سے بِیْزَهْ (بکری)، چَرْګْ (مرغا) سے چَرْګَهْ (مرغی).  

٢- اگر کسی مذکر کا آخری حرف واؤ موقوف یا یائے ملینہ ہو تو مونث بناتے وقت یائے مثقلہ بڑھا دیتے ہیں. مثلاً اَوْسَےْ (ہرن) سے اَوْسَئ (ہرنی) کبھی کبھی مونث بناتے وقت واؤ موقوف کے بعد ګَئْ بھی لگاتے ہیں مثلاً شَادَوْ (بندر) سے شَادَوْګَئ (مادہ بندر).

alert-success پشتو سیکھنے والوں کیساتھ لازمی شیئر کیا کریں

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post