Pashto Words Parsing - پشتو کلمات - علم صرف

Pashto Words Parsing - پشتو کلمات - علم صرف

 پشتو کلمات - علم صرف!!

لفظ کی مختصر ترین تعریف یہ ہے "جو انسان کی زبان سے نکلے" مثلاً زہ (میں)، ته (تم) وغیرہ. آگے چل کر اسی لفظ کی دو قسمیں بنتی ہیں.

١- موضوع، یعنی وہ لفظ جس کے کچھ نہ کچھ معنی ہوں. مثلاً رَوْټَئ (کھانا).

٢- مہمل، وہ لفظ جس کی کوئی معنی نہ ہوں. مثلاً موټئ.  

روټئ موټئ (کھانا شانا) میں روټئ موضوع ہے اور موټئ مہمل ہے، اسی موضوع کو کلمہ بھی کہتے ہیں.

کلمہ کی قسمیں:

اسم (نوم - نام)؛- وہ کلمہ جس کا احساس ہمیں حواسِ خمسہ، خیال یا عقل سے ہو اور اس کا تعلق کسی خاص زمانے سے نہ ہو اسم کہلاتا ہے. مثلاً ګل (گل - پھول)، انور وغیرہ.

فعل (کار - کام)؛- وہ کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا یا نہ کرنا پایا جائے اور اس کا تعلق ماضی، حال یا مستقبل کسی خاص زمانے سے ہو، فعل کہلاتا ہے. مثلاً راغلو (آیا)، خاندم (ہنستا ہوں)، راځي به (آئے گا) وغیرہ.

حرف (تورے)؛- جو نہ کسی چیز کا نام ہو اور نہ کوئی کام ہو جب تک دوسرے کلمے کیساتھ نہ ملے کچھ معنی نہیں رکھتا. مثلاً په (پر)، تر (تک) دی (ہے) وغیرہ.

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو حروف تہجی اور پشتو مخصوص حروف سیکھیں

لیکچر کو بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے نیچے دی گئی ویڈیو لازمی دیکھیں، پھر بھی کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹ میں پوچھ لیجئے گا

Pashto Words Parsing


اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post