Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

بے جان اسماء کی تذکر و تانیث

١- وہ بے جان اسم جن کے آخر میں یائے مجھول ہو، مذکر ہوتا ہے. مثلاً پَټکَی (پٹکے - پگڑی)، پُوْزَئ (پوزے - چٹائی).

٢- وہ بے جان اسم جن کے آخر میں واؤ معروف ہو، مذکر ہوتا ہے. مثلاً الُوْ (آلو)، چَاقُوْ (چاقو).

٣- وہ بے جان اسم جو عربی کے "افعال" مصدر کا ہم وزن ہو، مذکر ہوتا ہے. مثلاً انصاف (انصاف)، انعام (انعام).

٤- وہ بے جان اسم جس کے آخر میں "ش" ہو، مذکر ہوتا ہے. مثلاً شِیْشْ (نشانہ)، کَوْشِشْ (کوشش).

٥- وہ بے جان اسم جس کے آخر میں "ت" ہو مذکر ہوتا ہے. مثلاً آفت (آفت)، نصیحت (نصیحت).

٦- وہ بے جان اسم جو عربی کے "تفعیل" مصدر کا ہم وزن ہو، مذکر ہوتا ہے. مثلاً تَدْبِیْر (تدبیر)، تقریر (تقریر).

٧- وہ بے جان اسم جس کے آخر میں یائے مثقلہ ہو، مونث ہوتا ہے. مثلاً لَکَئی (دم)، کَټْوَئْ (کٹوئ - ہانڈی).

٨- وہ بے جان اسم جس کے آخر میں الف ممدودہ یا الف مقصودہ ہو، مونث ہوتا ہے. مثلاً بَلاَ (بلا)، ژَړَا (ژڑا - رونا).

٩- کبھی کبھی اسماء کے آخر میں ہائے مختفی بڑھا کر مونث بنا لیا جاتا ہے. مثلاً کُونْړ (کونڑ - بہرا) سے کَنْړَه، خُوَښْ (خوخ - پسند) سے خُوَښَه.

١٠- عربی کے الفاظ (جو پشتو میں مستعمل ہیں) کے ساتھ ہائے مختفی بھی تانیث کی نشانی ہے. مثلاً زوجه (بیوی)، متروکه (متروکہ).

١١- اسم مونث کے آخر میں "ی" کی نشانی بھی علاماتِ تانیث میں سے ہے. مثلاً ښَادِيْ (خادی - خوشی)، غلامي (غلامی).

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو اسم

تانیث (مونث) کی قسمیں !! 

١- مونث حقیقی:- وہ مونث ہے جس کے لئے مذکر میں لفظ موجود ہو اور اس کے علاوہ اس میں تانیث کی علامت بھی پائی جائے. مثلاً غْوَا (گائے)، سْپَئیْ (کتیا).

٢- مونث معنوی:- وہ مونث ہے جس کے لئے مقابلہ میں نر نہ ہو اور اس میں تانیث کی لفظی علامت بھی نہیں پائی جاتی. مثلاً تَرَوْر (پھوپھی)، خَور (بہن).

٣- مونث لفظی:- وہ مونث ہے جس کے لئے مقابلہ میں نر نہ ہو مگر اس میں تانیث کی لفظی علامت پائی جائے. مثلاً څَپْلَئْ (سپلئ - چپلی)، زَانْګَوْ (زانگو - جھولا).

٤- مونثات سماعی:- وہ مونث ہیں جس کے لئے مقابلہ میں مذکر کا کوئی کلمہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ان میں علامات تانیث پائی جاتی ہیں عموماً ایسی بے جان چیزوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:-

alert-info مزید پڑھیں:  پشتو حروف تہجی اور حروف علت 

Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

Tazkeer o Tanees in Pashto - پشتو مذکر مونث

آپ اس ویڈیو کی مدد بھی لے سکتے ہیں
Tazkeer o Tanees in Pashto

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post