Pashto Conjunction and its Types - حروف عطف

 وہ حرُوف ہیں جو دو کلموں یا جملوں کو ملاتے ہیں. جن دو کلمات کے درمیان یہ حرُوف آتے ہیں. اُن میں سے پہلے کو معطوف علیہ اور دوسرے کو معطوف کہتے ہیں. مثلاً

Pashto Conjunction and its Types - حروف عطف
Pashto Conjunction


(او، هُم، بیا، ورپسې، چې) یہ تمام وصل کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں
۱) او (اور) مفرد کو مفرد پر عطف کرتا ہے. مثلاً علی او احمد لاړل (علی اور احمد چلے گئے)
۲) هُم (بھی) ایک جملے کو دوسرے سے ملاتا ہے. مثلاً
هغه شته من هُم دے او نېک هُم دے (وہ مالدار بھی ہے اور نیک بھی ہے)
۳) بیا، ورپسې (پھر، پیچھے) ترتیب کا لحاظ رکھنے کیلئے لگایا جاتا ہے. مثلاً
زه ځم بیا ته راځه (میں جاتا ہوں پھر تم آؤ)
هغه لاړو ورپسې زه ځم (وہ گیا پیچھے میں جاتا ہوں)
۴) چې  (کہ) ترقی کیلئے استعمال ہوتا ہے. تاکہ مزید تفصیل کا پتہ لگ سکے. 
هُم براۓ تاکید پیچھے لگایا جاتا ہے. مثلاً 
هغه څه لږ خوار وو چې ته هُم خوار شوے (وہ کیا کم خوار تھا کہ تو بھی خوار ہوا)

Pashto Conjunction


alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو حروف تہجی سیکھیں

حرُوفِ تردید

۱) یا  (یا) شک کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً 
یا به راشي یا نه (یا تو آجائے گا یا نہیں)
۲) یاخو (یا تو) یہ بھی شک کے لئے استعمال ہوتا ہے. مثلاً
یا خو به مړ وي یا ژوندے (یا تو مرا ہوگا یا زندہ)

۳) که  کسی چیز کے تعین کے لئے استعمال ہوتا ہے. مثلاً
هغه اخلے که دا (وہ لیتے ہو یا یہ) 
۴) ګني  (اگر نہیں تو، ورنہ) مساوات کے لئے استعمال ہوتا ہے. دراصل یہ حرکت 
که نه وي سے مخفف ہے. عموماً  نو بھی ساتھ لگاتے ہیں. مثلاً
هغه راوله ګني نو ته هُم ځه (اسے لے آؤ، ورنہ تم بھی چلو)

حرُوفِ اِستثناء

۱) بے، بېله   (سوا، بغیر) کیلئے بولا جاتا ہے. مثلاً
ټول  وُو  بے/بېله  هغه  نه (سب تھے سوائے اس کے)
۲) خو (لیکن) کیلئے استدراک کی صورت میں آتا ہے. مثلاً
زه درغلم خو ته نه وے (میں تمہارے پاس آیا لیکن تم نہیں تھے)

حرُوفِ تعلیل

۱) ځکه  (اِس لئے) کیلئے بولا جاتا ہے. مثلاً
هغه ځکه نه راځي چې ناجوړه دے (وہ اِس لئے نہیں آتا کہ بیمار ہے)
۲) ولې چې (کیونکہ) کیلئے بولا جاتا ہے. مثلاً 
زه ئے ځکه یادوم ولې چې هغه ښه سړے دے
(میں اس لئے اسے یاد کرتا ہوں کیونکہ وہ اچھا آدمی ہے)

حرُوفِ تکیہ کلامی

۱) کنه  آخر میں لگایا جاتا ہے. که اور نه حرُوفِ تردید اور نفی سے بنا ہوا ہے. مثلاً
ورشه کنه (چلا جا) پاڅه کنه (کھڑا ہوجا)
۲) جوړ (ہی) کیلئے لگایا جاتا ہے. مثلاً
جوړ لاړو (چلا ہی گیا)   جوړ مړ شو (مر ہی گیا)

اکثر جوړے بھی بولا جاتا ہے
۳) یره   کسی کو متوجہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے. دراصل یہ یار کا مخفف ہے. 
مثلاً    یره یو کار خو وکه (یار ایک کام تو کر دو)

alert-info مزید پڑھیں:  پشتو رومینٹک جملے سیکھیں 

کلماتِ تنبیہہ و توبیخ

۱) بس که  (بس کرو)  کی معنی دیتا ہے. شروع میں لگایا جاتا ہے. مثلاً
بس که نور کار مه کوه  (بس کرو اور کام مت کرو)
۲) پام کوه (اختیاط و خیال) کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے. مثلاً
پام کوه چې پرے نه وزے (اختیاط کرو کہ گِر نہ پاؤ)
۳) پوهه شه  (سمجھ جاؤ) کیلئے بولا جاتا ہے. مثلاً
پوهه شه درته ویم (سمجھ جاؤ میں کہتا ہوں)
۴) مه  (نہ اور مت) کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے. مثلاً
مه ژاړه (مت رؤو)   مه ځه (نہ جاؤ)
۵) هله (جلدی) کرانے کی صورت میں بولا جاتا ہے. 
اکثر    شابه   اِس کے ساتھ لگاتے ہیں. مثلاً
هله شابه راورسه (جلدی کرو پہنچ جاؤ)

حرُوفِ تمناّ

۱) کاش که (کاش کہ) معنوں میں استعمال ہوتا ہے. مثلاً
کاش که زه باچا وے (کاش میں بادشاہ ہوتا)
۲) دریغه  بھی کاش کی جگہ استعمال ہوتا ہے. مثلاً
دریغه چې زه نه وے راغلے (کاش میں نہ آتا) 



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post