Pashto Demonstrative Pronoun - اسم اشارہ

 ٣- اسم اشارہ:-   اسم معرفہ کی تیسری قسم اسم اشارہ ہے. یہ وہ اسم ہے جس سے کسی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیا جائے. جس چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیا جائے، مشارُٗ الیہ کہلاتا ہے. مثلاً دا ګل (یہ پھول) میں "دا" اشارہ ہے پھول کی طرف اور پھول مشارُٗ الیہ.  

Pashto Demonstrative Pronoun - اسم اشارہ
pashto demonstrative pronoun


اسم اشارہ کی دو قسمیں ہیں:

١) اسم اشارہ قریب:   وہ اسم اشارہ ہے جو کسی قریبی مشارُٗ الیہ کیلئے استعمال کیا جائے یعنی مشارُٗ الیہ نزدیک ہو تو اشارہ قریب کہلاتا ہے. مثلاً دا ھلک (یہ لڑکا) اس لئے لفظ دا (یہ) اسم اشارہ قریب کہلاتا ہے.

٢) اسم اشارہ بعید:   وہ اسم اشارہ ہے جو کسی غائب یعنی مشارُٗ الیہ بعید کیلئے استعمال کیا جائے. مثلاً هغه سړی (وہ آدمی) میں هغه اسم اشارہ بعید کہلاتا ہے. لفظ هغه، دغه اشارہ کے ہم معنی ہونے کی وجہ سے اسماء اشارہ میں شامل ہیں.

alert-info یہ بھی پڑھیں:   اسم کیا ہے (پشتو پروناؤن)

اسماء اشارہ قریب کی گردان 

مذکر: واحد دا (یہ)، دۀ (اِس)، دے (یہ)، دغه (یہی، اسی) اور جمع کیلئے دوئ (یہ سب، اِن سب)، دئ (یہ سب، اِن سب) دغو (انہی).

مونث: واحد دے (اس نے، یہ)، دا (یہ)، دغه (اسی، یہی)، دغے (اُسی نے، اسی) اور جمع کیلئے دوئ (اِن سب)، دئ (اِن سب) دغو (انہی). 

اسماء اشارہ بعید کی گردان

مذکر: واحد هغه (وہ، اُس) اور جمع کیلئے هغوئ (وہ سب)، هغئ (اُن سب)، هغو (اُن سب نے).

مونث: واحد هغۍ (وہ، اُس)، اور جمع کیلئے هغوئ (وہ سب)، هغئ (اُن سب)، هغو (اُن سب نے).

اسماء اشارہ

دا:   عام چیزوں کیلیے استعمال کیا جاتا ہے. جاندار ہو یہ غیر جاندار، مذکر ہو یا مونث مثلاً دا قلم (یہ قلم)، دا سړی (یہ مرد)، دا ښځه (یہ عورت) وغیرہ.

دۀ:   (ہائے مختفی کیساتھ) یہ تب استعمال کیا جاتا ہے جب مشارُٗ الیہ مخذوف ہو. مثلاً دۀ لیکل (یہ لکھ رہا تھا) یا دۀ پورے (اِس تک)، دۀ ته (اِسے).

دې:   بنی آدم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً دې ژاړي (یہ روتا ہے)، دې لاړو (یہ گیا تھا).

دغه:   بلخصوص ان مذکر چیزوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو غیر ذی عقل ہوں اور کبھی کبھی مونث کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے. اس صورت میں عقل والے یا غیر ذی عقل کا لحاظ نہیں رکھا جاتا ہے. مثلاً دغه جینئ (یہ لڑکی). 

دغۍ:   مونث چیزوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً دغۍ ښځۍ اوویشتو (اُس عورت نے گولی ماری). 

دوئ:   ذی عقل (بنی آدم) کیلئے جمع کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے، مذکر ہو یا مونث. مثلاً دوئ منډه کړه (اِنہوں نے دوڑ لگائی).

هغه:   دور چیزوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً هغه ھلک (وہ لڑکا).

هغۍ:   واحد مونث کی صورت میں دور کی چیزوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً هغۍ جینئ ټوپ کړو (اس لڑکی نے چھلانگ لگائی).

هغوئ:   د هغۀ (وہ مذکر) اور د هغۍ (وہ مونث) کی جمع کی صورت میں جاندار مذکر و مونث چیزوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً هغه هلک دی (وہ لڑکا ہے)، هغوئ هلکان دي (وہ لڑکے ہیں)، هغه ښځه ده (وہ عورت ہے)، هغوئ ښځې دي (وہ عورتیں ہیں).

alert-info مزید پڑھیں:   پشتو حروف تہجی سیکھیں

Relative Pronoun - ٤- اسم موصول:- 

اسم معرفہ کی چوتھی اور آخری قسم اسم موصول ہے. اسے اسم ناتمام بھی کہتے ہیں. دراصل یہ ناتمام ہی ہوتا ہے کیوں کہ جب تک اس کیساتھ کوئی اور جملہ نہ لگایا جائے اس میں خود کسی جملے کا جزو تام بننے کی صلاحیت نہیں پائی جاتی. مثال کے طور پر څه چې کری هغه به ریبی (جو بوؤ گے وہی کاٹو گے) اس جملے میں "څه چې" اسم موصول ہے اس لئے کہ "هغه به ریبی" نے مل کر "څه چې کری" کا مفہوم پورا کیا. اس موصول کے بعد جو جملہ آتا ہے گرائمر میں صِلہ کہلاتا ہے. یہی موصول اور صِلہ مل کر جزو جملہ بن جاتے ہیں. پشتو زبان میں اسماء موصولہ حسب ذیل ہیں: 

Pashto Demonstrative Pronoun - اسم اشارہ
Demonstrative Pronoun

مندرجہ بالا اسماء موصولہ میں څوک چہ (جو کوئی کہ) اور چا چہ (جس نے) ذی العقول کیلئے اور څہ چہ (جو کچھ کہ) غیر ذی العقول اور غیر ذی روح کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں. حروف استفہام کیساتھ لفظ "چہ" مل کر موصول بن جاتے ہیں. مونث کیلئے "کوم چہ، کوم کوم چہ" کی بجائے "کومہ چہ، کومہ کومہ چہ" استعمال کرتے ہیں.

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post