Types of Common Noun in Pashto - اسم نکرہ کی اقسام

 اسمِ نکرہ کی قسمیں !!

اسمِ نکرہ کی دس اقسام ہیں. ١) اسمِ ذات   ٢) اسمِ کنایہ   ٣) اسمِ استفہام   ٤) اسمِ صفت   ٥) اسمِ مصدر   ٦) اسمِ حاصلِ مصدر   ٧) اسمِ فاعل   ٨) اسمِ مفعول   ٩) اسمِ معاوضہ   ١٠) اسمِ حالیہ.

Types of Common Noun in Pashto - اسم نکرہ کی اقسام
Common Noun in Pashto


١) اسمِ ذات:  وہ اسم ہے جس سے کسی چیز کی حقیقت دوسری چیز سے الگ سمجھی جائے. مثلاً  ټوپک (بندوق)، پیرئ (جِن). اسم ذات کی پانچ اقسام ہیں؛ ١- تصغیر   ٢- مُکبّر   ٣- آلہ   ٤- ظرف   ٥- صَوت.

١اسمِ تصغیر یا اسمِ مصفّر:  وہ اسم ہے جس میں کسی چیز کی نسبت سے چھوٹائی پائی جائے. مثلاً کټ (کٹ - چارپائی)، کټکی (کٹکے - چھوٹی چارپائی) پشتو میں تصغیر کی نشانیاں ڼْرَئْ، کَیْ، ګَیْ، وَټْ، وغیرہ ہیں. یہ تمام لاحقوں کی صورت میں ہوتے ہیں.

اسمِ تصغیر بنانے کے طریقے

ڼْرَئْ  عموماً مونث کیلئے استعمال ہوتا ہے. مثلاً  کوزہ (کوزہ) سے کُوْزَڼْرَئْ (چھوٹا کوزہ) آفتابہ

کَیْ  مذکر کیلئے کَیْ اور مونث کیلئے کَئَ استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً مذکر کَوْر (گھر) سے کَوْرَکَئَ (گھروندا).

ګَیْ  مذکر کیلئے ګَیْ اور مونث کیلئے ګَئَ استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً خَرْ (گدھا) سے خَرْګَئَ (گدھے کا بچہ).

وَټْ  مذکر کیلئے وَټْ يا وُټَیْ اور مونث کیلئے وُټَئْ استعمال کیا جاتا ہے. مثلاً مذکر مشر (بڑا) سے مشروټ (جو چھوٹا ہو اور اپنے آپ کو بڑا ظاہر کرے) مونث بیزو (بندریا) سے بَيْزَوْټَئْ (چھوٹی بندریا).

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو رومانوی جملے

٢اسمِ مُکبّر:  وہ اسم ہے جس کے معنوں میں کسی چیز کی اصل حالت کی نسبت بڑائی پائی جائے. مثلاً پګړئ (پگڑی) سے پګ (پگڑ) اور تالئ (تالی) سے تال. دراصل پشتو میں اسماء مکبرہ بہت کم ہیں اور کسی اسم میں بڑائی پیدا کرنے کیلئے اس سے پہلے لوئ اور ستَر استعمال کرتے ہیں ان دونوں الفاظ کی معنی ہے بڑا، مثلاً سړی (آدمی)، لوئ سړی (بڑا آدمی)، حاکم (حاکم) ستَر حاکم (حاکم اعلیٰ) وغیرہ.

٣اسمِ آلہ:  اسم ذات کی تیسری قسم اسم آلہ ہے یہ وہ اسم ہے جو اوزار یا ہتھیار کے معنی دیتا ہے. مثلاً

Types of Common Noun in Pashto - اسم نکرہ کی اقسام

پشتو میں فارسی، عربی اور ہندی کے بہت سے الفاظ بطور اسم آلہ استعمال ہوتے ہیں. مثلاً چاقو، قینچی، قلم، پیمانہ، مسواک، مسطر، مقراض، مجمر، مضراب، قلم تراش، میزان وغیرہ.

٤) اسمِ ظرف - Pashto Adverb 

اسم ذات کی چوتھی قسم ہے. یہ وہ اسم ہے جس میں مکان یا زمانہ کے معنی پائے جاتے ہیں. اس کی دو قسمیں ہیں:-

 ١)  ظرفِ مکان  (Adverb of Place)

  ٢)  ظرفِ زمان (Adverb of Time) 

ظرفِ مکان وہ اسم ہے جو جگہ، محل و مقام کے معنی دے مثلاً:-

Pashto Adverb of Place

ویڈیو لیکچر سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بنا دیتا ہے، لازمی دیکھیئے گا

Adverb of Place in Pashto


مندرجہ بالا پشتو اسماء ظرف مکان کے علاوہ پشتو زبان میں فارسی عربی اور ہندی کے بھی بہت اسماء ظرف مکان مستعمل ہیں. مثلاً
قھوا خانه، کارخانه، ګلزار، ګلستان، بت خانه، میکده، لاله زار، دهرم سال، ګردواره، مقبره، محشر، مشرق، مغرب، منزل، مجلس، مدرسه، محفل، معدن، مکان، مسکن وغیره.


alert-info مزید پڑھیں:  پشتو الفابیٹ سیکھیں

٢- ظرف زمان - Adverb of Time 

اسم ظرف کی دوسری قسم ہے. یہ وہ اسم ہے جو وقت یہ زمانہ کے معنی دے. پشتو کثیر الاستعمال اسماء ظرف زمان حسب ذیل ہیں:-
دنوں کے نام - Pashto week days
تلفظ پشتو اردو
گل ګل پیر
نهے نهے منگل
شروع شروع بدھ
زیارت زیارت جمعرات
جمعه جمعه جمعہ
خالی خالی ہفتہ
اتوار اتوار اتوار


قمری مہینوں کے نام - Islamic Months Name in Pashto

Types of Common Noun in Pashto

موسموں اور فصلوں کے نام !!

جاڑا - موسم سرما ----- ژمے ----- ژمے
موسم گرما ----- اوړے - ګرمی ----- گرمی
موسم خذیف ----- منے ----- منے
موسم بہار ----- پسرلے - سپرلے ----- پسرلے

وقتوں کے نام !!


alert-success پشتو سیکھنے والوں کیساتھ لازمی شیئر کیجئے

اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post