Pashto Preposition and its Types - پشتو حروف جار

حرف وہ کلمہ ہے، جو نہ کسی چیز کا نام ہے اور نہ اس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا سمجھ میں آتا ہے. نہ اس میں کوئی زمانہ پایا جاتا ہے اور نہ دوسرے کلمات سے ملے بغیر کچھ مطلب ادا کر سکتا ہے. حروف تہجی سے ممیز کرنے اور فرق پیدا کرنے کیلئے جو آوازوں کی علامات ہیں انھیں حروف صرفی کہتے ہیں. حروف صرفی کی چند قسمیں دیکھتے ہیں  

Pashto Preposition and its Types - پشتو حروف جار
Pashto Preposition


پشتو حروفِ جار - Pashto Preposition

 وہ حرُوف ہیں جو اِسم کو فعل سے ربط دیتے ہیں. یا دو اِسموں میں ربط پیدا کرتے ہیں. پشتو زبان کے حرُوفِ جار حسب ذیل ہیں:-

۱) کښې اور پکښې  (بیچ میں) ظرفیت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے. کښې مجرور کے آخر میں آتا ہے. مثلاً:- 

کتاب کښې (کتاب میں) کور کښې (گھر میں) پکښې میں "په" ظرفیت کا فائدہ دیتا ہے اور کښې بطورِ تفصیل و تفسیر لگاتے ہیں. مثلاً
هغه په کوټه کښې دے (وہ کمرے میں ہے)
ته په مزو کښې ېے (آپ مزے میں ہیں)
دا په کتاب کښې دے (یہ کتاب میں ہے)

alert-info یہ بھی پڑھیں:  Pashto Sentence Structure

۲) په، پرِ، باندے (اوپر، پر) کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں. پہلے دونوں حروف شروع میں اور آخری حرف آخر میں لگاتے ہیں. مثلاً
په سر (سر پر)،  په هغه (اُس پر)
په کټ (چارپائی کے اُوپر)،   په کوټه (چھت پر) 
پرِ راوړه (اُس پر لاو)،  سر باندے (سر پر)

کبھی کبھی په اور  باندے دونوں اکٹھے استعمال ہوتے ہیں. مثلاً
په دے باندے کار وکه (اِس پر کام کرو)
په خر باندے سور شه (گدھے پر سوار ہوجاؤ)
په خبره باندے پوهېږے (بات سمجھتے ہو) 

۳) له، نه (سے) کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں. پہلا حرف مجرور سے پہلے اور دوسرا مجرور کے بعد لگاتے ہیں. له لگا کر مجرور مفرد مذکر کے آخر میں زبر لگاتے ہیں. مثلاً
له کورَ (گھر سے)، له پلارَ (باپ سے)، له کارَ (کام سے) جبکہ نه لگا کر مجرور مفرد مذکر کے آخر میں زبر نہیں لگاتے. مثلاً
کور نه (گھر سے) ، کار نه (کام سے)،  آسمان نه (آسمان سے)،  د هغه  نه (اس سے)

کبھی کبھی دونوں اکھٹے استعمال ہوتے ہیں. مثلاً  هغه له کور نه راغلو (وہ گھر سے آیا) اور ما له تا نه واخيست (میں نے تم سے لیا)

۴) ترِ، تهِ (اُس سے) کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں. مثلاً
کتاب ترِ واخله (کتاب اس سے لے لو)
ما ترِ تپوس وکړو (میں نے اس سے پوچھا)
چا ترِ غله وکړه (کسی نے اس سے چوری کی)

alert-info مزید پڑھیں:  پشتو تذکیر و تانیث

۵) سره، څخه (ساتھ) کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں. مثلاً
ما سره (میرے ساتھ)  تا سره (تیرے ساتھ) "وَر، دَر، رَا" ایک طرح کی ضمیریں ہیں جو اسکے ساتھ لگ کر حسب ذیل معنی دیتے ہیں
وَر سره (اس کے ساتھ ) 
دَر سره (تیرے ساتھ )
رَا سره (میرے ساتھ )

۶) لره، له، دپاره  (واسطے یا کے لئے) کے معنی دیتے ہیں اور مجرور کے آخر میں لگائے جاتے ہیں. مثلاً  هغه لره یا هغه له یا هغه دپاره دا کار وکه/وکړه (اس کے لئے یہ کام کرو )
ان تینوں حرفوں میں سے ہر ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیے جاسکتے ہیں. مثلاً
احمد لره 
احمد له 
احمد دپاره (احمد کے لئے یا احمد کے واسطے)

۷) تَر، پورے  (تک، تلک) کی معنی دیتے ہیں. فرق صرف اتنا ہے کہ تَر مجرور سے پہلے اور پورے مجرور کے بعد لگاتے ہیں اور ضروری ہے کہ مجرور پر زبر پڑھی جائے. مثلاً
تَر بازارَ  (بازار تک)
تَر ښارَ  (شہر تک)
بازارَ پورے  (بازار تک)
کبھی کبھی دونوں بیک وقت استعمال ہوتے ہیں. جیسے
تَر ښارَ پورے تلے وم  (شہر تک گیا تھا)

۸) راسے  بلحاظ وقت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے. مجرور کے بعد لگایا جاتا ہے. مثلاً
پرُون راسے (کل سے)
کله راسے (کب سے)

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو اسم اور اسکی اقسام

۹) لا  (ابھی تک یا اب تک) کیلئے استعمال ہوتا ہے. مثلاً
هغه لا دلته دے (وہ ابھی تک یا اب تک ادھر ہے)
هغه لا جوړ ندے (وہ ابھی تک صحتیاب نہیں ہوا)
 
حروفِ جار اچھی طرح سجھنے کیلئے آپ اِس ویڈیو کی مدد لے سکتے ہیں
Pashto Preposition


اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post