How To Make Sentences in Pashto - پشتو جملے

الفاظ کے ایسے مسلسل مجموعے کو جملہ کہتے ہیں جس سے سننے والا بات کو پوری طرح سمجھ لے اور اس کا مفہوم حاصل کرلے چاہے بات تقریر میں ہو یا تحریر میں. مثلاً  اور مړ شو (آگ بجھ گئی)

How To Make Sentences in Pashto - پشتو جملے
Make Sentences in Pashto

جملہ  کم سے کم دو لفظوں سے بنایا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لفظوں کیلئے کوئی حد مقرر نہیں. اِن دو لفظوں کا باہمی تعلق اسناد کہلاتا ہے. جس لفظ کیلئے اسناد کیا گیا ہو، مسند کہلاتا ہے. مثلاً

احمد راغلے دے (احمد آیا ہے) اِس جملے میں  احمد مسند الیہ،  راغلے مسند،  دے حرفِ اسناد ہے

جملے کے دو بڑے جزو

١مسند الیہ  جملہ کا وہ جزو ہے کہ جس کی نسبت کچھ کہا جائے۔

٢مسند  جملے کا وہ جزو ہے جس میں کسی شخص یا چیز کی بابت کچھ کہا جائے۔

آئیے مسند الیہ اور مسند کو مثالوں سے سمجھتے ہیں

شپه تېره شوه - رات گزر گئی

ورځ راوخته - دن چڑھ آیا

غل اوتښتېدل - چور بھاگ گیا

گزر گئی، چڑھ آیا اور بھاگ گیا ایسے الفاظ ہیں جن میں مسندالیہ کے بارے میں کچھ کہا گیا ہے

رات،  دن  اور  چور ایسی چیزیں ہیں کہ جن کی بابت کچھ کہا گیا ہے ایسے جزو کو مسند کہتے ہیں

هغه لاړو (وہ گیا) هغه مسند الیہ،  لاړو مسند

ته ځه زه درځم (تو جا میں آتا ہوں)  ته ځه مسند الیہ،  زه درځم مسند

کاپئ نوي ده  (کاپی نئی ہے)  کاپئ مسند الیہ،  نوي مسند،  ده حرفِ اسناد

معنی کے لحاظ سےجملے کی دو قسمیں ہیں:- جملہ انشائیہ اور جملہ خبریہ

۱) جملہ انشائیہ وہ جملے جس سے کسی قسم کی کوئی خبر نہ ملے بلکہ اُس سے کہنے والے کی دلی خواہش، جذبات اور کیفیات ظاہر ہوں. ایسے جملوں میں جھوٹ اور شک کی گنجائش نہیں ہوتی. یعنی ایسے جملے جسے سچا یا جھوٹا نہ کہہ سکیں.

alert-info یہ بھی پڑھیں:  پشتو اسم اور اسم کی اقسام

جملہ انشائیہ کی بارہ اقسام  ہیں:

١) امر - جس میں کچھ کرنے کا حکم ہو. جیسے  دلته راشه (ادھر آجاؤ)،  ځه (جاؤ)

٢) نہی - جس میں کچھ  نہ کرنے کا حکم ہو. جیسے  مه راځه (مت آؤ)،  مه ځه (مت جاؤ)

٣) استفہام (سوالیہ) - جس میں سوال پوچھا جاۓ. جیسے  دا څه دي؟ (یہ کیا ہے)

٤) تمنا - جس میں کوئی تمنا کیجائے. جیسے  کاشکه زه نه وے ګهبراؤ شوے  (کاش میں نہ گھبرایا ہوتا)

٥) ندا - جس میں آواز دی جائے پکارا جائے.جیسے  اے هلکانو دلته لوبې مه کوُئ (اے لڑکو یہاں مت کھیلو)

٦) تعجب - جس میں کسی بات پر تعجب کا اظہار کیا جائے. جیسے  حق حېرانه شوم (بہت ہی حیرت ہوئی)

٧) تاسُف - جس میں افسوس کیا جائے. جیسے  وئ خدایه (ہائے خدا)

٨) عرض - جس میں صلاح مشورہ ہو. جیسے  تازہ ہوا صحت دپاره ښه وي (تازہ ہوا صحت کیلئے اچھی ہوتی ہے)

٩) تحسین - جس میں کسی کی تعریف کی جائے.جیسے  شابسے ډېر لوئے کار دِ وکړو (شاباش!آپ نے بہت بڑا کام کیا)

١٠) انبساط - جس میں خوشی کا اظہار کیا جائے. جیسے  واہ څومره یخه هوا ده (واہ کیسی ٹھنڈی ہوا ہے)

١١) قسم - جس میں قسم کھائی جائے. جیسے  قسم په خدائ (قسم بخدا)

١٢) تنبیہ - جس میں خبردار کیا جائے. جیسے  پام کوه بیا دِ ونه وینم (خبردار پھر تمہیں نہ دیکھوں)

۲) جملہ خبریہ وہ جملہ جس میں کسی واقعہ یا حالت کی خبر دی جائے. واقعہ یا حالت کی خبر سچ اور جھوٹ دونوں ہو سکتی ہیں.مثلاً  

عادل راغلو - عادل آ گیا

فرید لاړو - فرید چلا گیا

 سلیم هوښیار دے - سلیم ہوشیار ہے وغیره

جملہ خبریہ کی تین قسمیں ہیں: (جملہ اِسمیہ - جملہ فعلیہ اور جملہ شرطیہ)

١) جملہ اِسمیہ:  جس میں مسند اور مسند الیہ دونوں اسم ہوں. مثلاً

  اسلم کور کښې دے (اسلم گھر میں ہے) اسلم اور کور  دونوں اسم ہیں.

٢) جملہ فعلیہ:  جس میں مسند الیہ اسم اور مسند فعل ہو. مثلاً  

ماشُوم خاندي (بچہ ہنستا ہے) ماشُوم مسند الیہ اور  خاندي مسند فعل ہے.

٣) جملہ شرطیہ:  وہ جملہ جو دو جملوں سے مرکب ہو. ان میں سے ایک جزو شرط ہو اور دوسرا اس کی جزا. 

مثلاً  که راغلے نو وبه خورے (اگر آئے تو کھا لوگے). کہ راغلے شرط ہے. نو وبه خورے جزا ہے. 

اسی طرح کہ کار کوے نو کامیاب به شے (اگر کام کرو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے)

alert-info مزید پڑھیں:  پشتو حروف تہجی اور حروف علت

Make Sentences in Pashto



اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Previous Post Next Post