Pashto Verb |
فعل کیا ہے؟
فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا یا نہ کرنا پایا جائے اور اس کا تعلق ماضی، حال اور مستقبل میں سے کسی ایک زمانے سے ہو. مثلاً
تا خط واستول (تم نے خط بھیجا)
زه ليکم (میں لکھتا ہوں)
هغه به راځي (وہ آئے گا)
وہ مجھے سمجھتا ہے
هغه په ما پوهېږي (ہغہ پہ ما پوہیگی)
وہ مجھے سمجھ گیا تھا
هغه په ما پوه شوے وو (ہغہ پہ ما پوہ شوے وو)
وہ مجھے سمجھ جائے گا
هغه به په ما پوه شي (ہغہ بہ پہ ما پوہ شی)
زمانے کے لحاظ سے فعل کی تین قسمیں ہیں
١) فعلِ ماضی وہ فعل ہے جس کا تعلق گزرے ہوئے زمانے سے ہو. مثلاً
تلے وم (گیا تھا)، راغلے وم (آیا تھا)، اخستم وو (لیا تھا )
٢) فعلِ حال وہ فعل ہے جس کا تعلق موجودہ زمانے سے ہو. مثلاً
ځم (جاتا ہوں)، راځم (آتا ہوں)، اخلم (لیتا ہوں)
٣) فعلِ مستقبل وہ فعل ہے جس کا تعلق آنے والے زمانے سے ہو. مثلاً
ځم به (جاؤں گا)، راځم به (آؤں گا)، اخلم به (لوں گا)
فعل کی دو اقسام ہیں:- فعلِ لازم اور فعلِ متعّدی
١) فعلِ لازم - Intransitive verb
وہ فعل ہے جسے صرف فاعل (Subject) کی ضرورت ہوتی ہے. مثلاً
پاڅيدو (اٹھا) کیلئے صرف هغه (وہ) فاعل کی ضرورت ہے، یعنی هغه پاڅيدو (وہ اٹھا)
٢) فعلِ متعّدی - Transitive verb
وہ فعل ہے جسے فاعل (Subject) کے علاوہ مفعول (Object) کی بھی ضرورت ہوتی ہے. مثلاً
وهي(مارتا ہے) کیلئے هغه (وہ) کے علاوہ ماشُوم (بچہ) کی بھی ضرورت ہے
یعنی هغه ماشُوم وهي (وہ بچے کو مارتا ہے)
بلحاظ فاعل فعل کی دو قسمیں ہیں:- ١) فعل معروف ٢) فعل مجہول
١) فعل معروف: وہ فعل ہے جس کا کرنے والا یعنی فاعل معلوم ہو. مثلاً راځي (رازی - آتا ہے)، پاڅي (پاسی - اٹھتا ہے)، ورځم (ورزم - جاتا ہوں)
٢) فعل مجہول: وہ فعل ہے جس کا کرنے والا یعنی فاعل معلوم نہ ہو. مثلاً راوړی شي (راوڑے شی - لایا جاتا ہے)، پاڅولی شه (پاسولے شہ - اٹھایا گیا) چونکہ لانے والا اور اٹھانے والا معلوم نہیں، اس لئے یہ دونوں فعل مجہول ہیں.
آپ اس ویڈیو کی مدد لے سکتے ہیں
Pashto Verb
Post a Comment